ملک کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) ملک کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے واپڈا سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جمعرات کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15600کیوسک اور اخرج 48000کیوسک رہا، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8200 کیوسک اور اخراج 8200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد14200 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک، …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) ملک کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے واپڈا سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جمعرات کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15600کیوسک اور اخرج 48000کیوسک رہا، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8200 کیوسک اور اخراج 8200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد14200 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد12800کیوسک اور اخراج 7400 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1467.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.985 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1184.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.395 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ ہے۔