اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اشیائے خوردونوش کے طے شدہ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے یوٹیلٹی سٹورز میں پرائس مجسٹریٹ نگرانی کریں گے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت …
وزیر اعظم عمران خان ریلیف پیکج کے تحت ملک بھر کے صارفین کو معیاری اشیاء فراہم کریں گے، منیجنگ ڈائریکٹریوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اشیائے خوردونوش کے طے شدہ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے یوٹیلٹی سٹورز میں پرائس مجسٹریٹ نگرانی کریں گے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کے لئے سبسڈی والے نرخوں پر معیاری اور مناسب اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک کے یوٹیلٹی سٹورز کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جہاں عام لوگوں کی سہولت کے لئے مطلوبہ سٹاک دستیاب ہیں۔ عمر لودھی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر مختلف سٹورز کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ قیمتوں پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اشیاء کی فراہمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور کمپنیوں کو ایسا کرنے پر بھاری جرمانے کے ساتھ بلیک لسٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بنیادی اشیائے خوردونوش یوٹیلٹی سٹورز میں اوپن مارکیٹ سے کم قیمتوں پر دستیاب ہیں جو رمضان کے مہینے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کے متوسط طبقے کو تمام بنیادی اشیاء مقررہ قیمتوں پرفراہم کی جائیں جو ملک میں افراط زر کی شرح سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔عمر لودھی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ریلیف پیکیج کا مقصد ملک میں یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن (یو ایس سی) کے 4000 آؤٹ لیٹس کے ذریعہ رعایتی نرخوں پر بنیادی اشیاء فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے ملک میں مزید یوٹیلٹی سٹورز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ریلیف پیکیج کے تحت ملک بھر کے صارفین کو معیاری اشیاء فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی کمی نہیں ہوگی کیونکہ صورتحال میں بہتری آئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے اشیاء کی ترسیل کو مزید فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔








