اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 10 ارب 14 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 16 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری …
ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10 ارب 14 کروڑروپے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 10 ارب 14 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 16 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے لئے 40 کروڑ 45 لاکھ روپے، ڈرائی پورٹس پر سہولیات کی فراہمی کے لئے 45 کروڑ 72 لاکھ روپے، خانپور لودھراںسیکشن کی بحالی کے لئے 33 کروڑ روپے، سکھ ٹور ازم کے لئے 35 کروڑ 68 لاکھ روپے اور سنگل گیئرز کی تبدیلی کے لئے 58 کروڑ 99 لاکھ روپے، 300 ٹریک موٹرز کی تبدیلی کے لئے 40 کروڑ روپے، 2010ء سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے ایک ارب 11کروڑ روپے، ویگنز اور مسافر کوچز کے لئے ایک ارب 94 کروڑ روپے، انسداد دہشت گردی کے اقدامات کے لئے 20 کروڑ 99 لاکھ روپے، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔








