ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) پاکستان نے امریکی کی جانب سے بھارت کو جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکی فیصلے سے خطے میں استحکام پر سنجیدہ اثرات مرتب ہو نگے۔ جنوبی ایشیاءکا خطہ ہتھیاروں کی دوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ ایف …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) پاکستان نے امریکی کی جانب سے بھارت کو جدید فضائی دفاعی نظام کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکی فیصلے سے خطے میں استحکام پر سنجیدہ اثرات مرتب ہو نگے۔ جنوبی ایشیاءکا خطہ ہتھیاروں کی دوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پر امید ہیں ، عالمی شراکت دار ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکہ کی جانب سے بھارت 1.867 ڈالر کی لاگت سے جدید فضائی دفاعی نظام (آئی اے ڈی ڈبلیو ایس) کی فروخت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیاءکا خطہ اسلحے کی دوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا، امریکی فیصلے سے خطے کے استحکام، امن و امان اور ہتھیاروں کے توازن پر سنجیدہ اثرات مرتب ہونگے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی تعلقات ،جنوبی ایشیاءمیں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔ عالمی برادری پاکستان کیخلاف بھارت کے جارحانہ عزائم اور بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے دھمکی آمیز بیانات سے بخوبی آگاہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کو خطے میں عدم استحکام کی کوششوں سے روکے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کئی بار کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے،تاہم ان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ہم توقع رکھتے ہیں کہ امریکہ صدر دورہ بھارت کے دوران یہ معاملہ اٹھائیں گے۔ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پر امید ہیں جبکہ عالمی شراکت دار ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔بھارت کی جانب سے سیز فائر خلاف ورزیوں سے متعلق ترجمان نے کہا کہ رواں سال کے دوران بھارت اب تک 272بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے جس کے نتیجے میں تین شہری شہید اور 25بیگناہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔تجمان نے کہا کہ ہم بارہا عالمی برادری کوکو خبر دار کر چکے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم سے عالمہ توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔مقبوضہ کشمیے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ لاک ڈاون کے 193 ویں روز مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھارت مسلسل 2003 کے جنگ بندی انتظامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی اٹامک ایجنسی ویانا میں عالمی نیوکلئیر سیکیورٹی کے حوالے سے کانفرنس منعقد کر رہی ہے،پاکستان بھی اس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔