اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولا ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے پر متحدہ عرب امارات کی بزنس کمیونٹی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے وزارت خزانہ تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں یو اے کی کے سفیر حماد عبید …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے پر متحدہ عرب امارات کی بزنس کمیونٹی کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولا ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے پر متحدہ عرب امارات کی بزنس کمیونٹی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے وزارت خزانہ تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں یو اے کی کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم ترابی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاک یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ اجلاس آئندہ ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ یو اے ای کے سفیر نے وزیراعظم کے مشیر کو آئندہ ماہ یو اے ای کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے دورہ پاکستان اور پاکستان میں چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار میں دلچسپی کے امکانات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے حفیظ شیخ کو دوبئی ایکسپو 2020ءبارے میں بتایا جس میں پاکستان کی شمولیت سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس اور دبئی ایکسپو سے دونوں ممالک کو مشترکہ منصوبے شروع کرنے اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں دیگر دوطرفہ امور بھی زیر بحث آئے۔








