پاکستان اور بحرین کی مسلح افواج کی دہشت گردی کیخلاف مشترکہ مشقیں البدر چہارم کے اختتام پر قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں تقریب کا انعقاد آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔ 13 فروری (اے پی پی) پاکستان اور بحرین کی مسلح افواج کی دہشت گردی کیخلاف مشترکہ مشقیں البدر چہارم کے اختتام پر قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ مشقوں میں بحرین کی شاہی افواج کے دستوں اور پاکستان کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے دستوں نے حصہ لیا۔ …

راولپنڈی۔ 13 فروری (اے پی پی) پاکستان اور بحرین کی مسلح افواج کی دہشت گردی کیخلاف مشترکہ مشقیں البدر چہارم کے اختتام پر قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ مشقوں میں بحرین کی شاہی افواج کے دستوں اور پاکستان کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے دستوں نے حصہ لیا۔ مشترکہ مشقیں دو ہفتہ جاری رہیں۔ ان مشقوں کے دوران دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جدید طریقہ کار سمیت آپریشن سے متعلق علاقے کا محاصرہ اور تلاشی علاقہ کی کلیئرنس، آئی ای ڈی کے حربوں کو ناکام بنانا، سنائیپر شوٹنگ بھی کی گئی۔ اختتامی تقریب میں سلطنت بحرین کی مسلح افواج کے جنرل عبدالرحمن راشد السعد کی قیادت میں اعلیٰ سطحی فوجی وفد اور ایس ایس جی کے جنرل کمانڈنگ افسر میجر جنرل ممتازحسین نے شرکت کی۔