جنوری 2020ء کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 9.36 فیصد اضافہ ہوا، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ وریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ترسیلات زر کی وصولی میں اضافہ ہو رہا ہے، جنوری 2020ء کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 9.36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلہ …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ وریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ترسیلات زر کی وصولی میں اضافہ ہو رہا ہے، جنوری 2020ء کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 9.36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران ترسیلات زر کی وصولی میں 4.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران ترسیلات زر کا حجم 13.30 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جولائی تا جنوری 2018-19ء میں 12.74 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ اس طرح ترسیلات زر میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2019ء کے مقابلہ میں جنوری 2020ء کے دوران ترسیلات زر میں 9.36 فیصد اضافہ ہواہے۔