اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) ارکان پارلیمنٹ نے قومی اسمبلی ہال میں آمد پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لئے ترک صدر، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ 11 بجکر 19 منٹ پر قومی اسمبلی ہال میں داخل ہوئے تو تمام ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور …
ارکان پارلیمنٹ نے قومی اسمبلی ہال میں آمد پر ترک صدرکا گرمجوشی سے استقبال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) ارکان پارلیمنٹ نے قومی اسمبلی ہال میں آمد پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لئے ترک صدر، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ 11 بجکر 19 منٹ پر قومی اسمبلی ہال میں داخل ہوئے تو تمام ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کافی دیر تک ڈیسک بجا کر ترک صدر کو خوش آمدید کہا جس کے بعد پاکستان اور ترکی کے قومی ترانے بجائے گئے اور تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔








