دفاعی پیداوار کے میدان میں تعاون کی صلاحیت سے پاکستان اور ترکی کے مابین موجودہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی ترک وزیر دفاع ہولسی اکار سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ترکی کے وزیر دفاع ہولسی اکار نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے میدان میں تعاون کی صلاحیت سے دونوں ریاستوں کے مابین موجودہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے باہمی تعلقات سے استفادہ کر رہے ہیں، لہٰذا یہ بہت …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ترکی کے وزیر دفاع ہولسی اکار نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے میدان میں تعاون کی صلاحیت سے دونوں ریاستوں کے مابین موجودہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے باہمی تعلقات سے استفادہ کر رہے ہیں، لہٰذا یہ بہت ضروری ہے کہ دونوں ریاستیں مختلف شعبوں خصوصا دفاعی پیداوار میں ایک ساتھ کام کریں۔ ترک وزیر دفاع نے نیک خواہشات پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکی باہمی فائدہ مند مشترکہ منصوبوں کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔