کراچی۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوسروں کے لئے جیتے تھے اور ہمیشہ دوسروں اور خصوصاً پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام کی حق کے لئے لڑتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …
نعیم الحق دوسروں کے لئے جیتے تھے اورہمیشہ دوسروں اور خصوصا پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام کی حق کے لئے لڑتے تھے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نعیم الحق کے لواحقین سے تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوسروں کے لئے جیتے تھے اور ہمیشہ دوسروں اور خصوصاً پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام کی حق کے لئے لڑتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نعیم الحق کی رہائش گاہ پر ان کے لواحقین سے تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نعیم الحق اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے جب وہ ملک میں بے سہارا لوگوں کے علاج کے لئے ملک کا پہلاکینسر ہسپتال بنارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود طویل عرصہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی توانائی اور وقت ملک کو قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق بنانے میں صرف کیا اور اس خواب کی تکمیل کے لئے وہ 22 سال سے عمران خان کے ساتھ رہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے عظیم رہنماء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یہاں موجود ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دو عشروں سے عمران خان کے بااعتماد ساتھی ہونے کی وجہ سے نعیم الحق آخری سانس تک عمران خان کے نظریہ اور پارٹی کے منشور پر عمل پیرا تھے، انہوں نے اپنے خواب کو حقیقت بنانے کے لئے دن رات محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ نعیم الحق ہمیشہ کارکنان کی حمایت کرتے تھے اور ان کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے اور اج کارکنان ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء اور کارکنان اس لئے ان کے گھر پر جمع ہیں کہ ہم ان کے لواحیقن کو یقین دلاتے ہیں کہ پارٹی کے رہنماء اور کارکنان مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہاں موجودگی ان کی سیاسی اور بطور انسانی حقوق کے کارکن ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اور کارکنان مرحوم کے مشن کو جاری رکھے گی۔ قبل ازیں انہوں نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ عوام کی بڑی تعداد بشمول اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی مرحوم کے رہائش گاہ گئے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔








