سپیکرو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی)قومی اسمبلی سپیکر اسد قیصراور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی پیغامات میں کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے اس واقعہ کو …

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی)قومی اسمبلی سپیکر اسد قیصراور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی پیغامات میں کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے اس واقعہ کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھماکہ انسانیت دشمن کی مذموم کارروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شرمناک فعل میں ملوث عناصر ملک میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ سپیکراور ڈپٹی سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے متحد ہے اور دہشت گردی کی مذموم کارروائیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ا±ن کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور پوری قومی اس غم کی گھڑی میں ا±ن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گری کے اس واقعہ میں ملوث شر پسند عناصر کو گرفتار کرکے جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا کہا۔ انہوں نے اللہ تعالی سے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کےلئے حوصلہ اور ہمت عطاءکرنے کی دعا کی۔ انہوں نے واقعہ میں زخمیوں میں ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہتریں طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔