اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ لیجنڈری نادر مگسی نے ایک مرتبہ پھر چولستان ریلی میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ چولستان ریلی موٹر سپورٹس کے مداحوں کیلئے ایک بہترین موقع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی …
لیجنڈری نادر مگسی نے ایک مرتبہ پھر چولستان ریلی جیت لی، گوادر میں اپریل میں ہونے والی ریلی میں غیر ملکی موٹرسٹ بھی شریک ہوں گے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ لیجنڈری نادر مگسی نے ایک مرتبہ پھر چولستان ریلی میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ چولستان ریلی موٹر سپورٹس کے مداحوں کیلئے ایک بہترین موقع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں شرکاءکی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں اپریل میں ہونے والی ریلی میں غیر ملکی موٹرسٹ بھی شریک ہوں گے۔








