اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سینئر صحافی فصیح الرحمان خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے سینئر صحافی فصیح الرحمان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ناگہانی وفات کو اْن کے اہلخانہ کے لیے بڑا سانحہ …
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی فصیح الرحمان خان کی وفات پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سینئر صحافی فصیح الرحمان خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے سینئر صحافی فصیح الرحمان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ناگہانی وفات کو اْن کے اہلخانہ کے لیے بڑا سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے صحافت کے میدان میں فصیح الرحمان خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی۔








