وزیراعظم عمران خان کا عوام کے ساتھ احساس اور درد کا رشتہ ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بس چلے تو دو خاندانوں سے لوٹی ہوئی قوم کی دولت واپس دلوا دیں، ان کے خلاف تحریک چلائیں پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی، بلاول صاحب عوام کا بس چلے تو تھر کے معصوم بچوں …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بس چلے تو دو خاندانوں سے لوٹی ہوئی قوم کی دولت واپس دلوا دیں، ان کے خلاف تحریک چلائیں پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی، بلاول صاحب عوام کا بس چلے تو تھر کے معصوم بچوں کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنا دیں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کا بس چلے تو ان کا مستقبل ان سے چھین لینے والوں کو لوہے کا زیور پہنچائیں، بلاول صاحب! پاکستان کے عوام باشعور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی اصلیت اور نیت دونوں سے بخوبی آگاہ ہیں، قوم کو لوٹ کر مال بنانے والوں کو عوام نے نظروں سے گرایا اور عمران خان کو دہائیوں سے قوم پر مسلط دوخاندانوں کے استحصالی راج سے نجات کا ذریعہ بنایا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عوام کے ساتھ احساس اور درد کا رشتہ ہے، وہ ماضی کی حکومتوں کے عوام کو دیے گئے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں، (ن) لیگیوں سے کہتی ہوں کہ قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب عوام "شیر آٹا کھا گیا کے نعرے لگاتے تھے”۔ سارے پاکستان کو معلو م ہے کہ اس وقت آٹا،چینی ،گھی اور خاص کر کے مرغیوں پر کس کا کنٹرول تھا۔