لندن۔ 20 فروری (اے پی پی) شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل31 مارچ سے باضابطہ طور پر سینئر شاہی حیثیت سے دستبردار ہو جائیں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی جوڑے کے ترجمان نے بتایا کہ شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے شاہی خاندان کی اراکین کی حیثیت سے فرائض ختم ہو جائی گے تاہم ان کے لفظ …
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 31 مارچ سے باضابطہ طور پر سینئر شاہی حیثیت سے دستبردار ہو جائیں گے

مزید خبریں
لندن۔ 20 فروری (اے پی پی) شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل31 مارچ سے باضابطہ طور پر سینئر شاہی حیثیت سے دستبردار ہو جائیں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی جوڑے کے ترجمان نے بتایا کہ شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے شاہی خاندان کی اراکین کی حیثیت سے فرائض ختم ہو جائی گے تاہم ان کے لفظ Royal) (استعمال کرنے یا نہ کرنے کے معاملہ کا شاہی محل میں جائزہ لیا جارہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ رواں ماہ کے آخر میں لندن واپس آئیں گے جہاں وہ رواں ماہ اور آئندہ ماہ 6 تقاریب میں شرکت کریں گے جن میں9 مارچ کو ہونے والی کامن ویلتھ ڈے سروس کی تقریب بھی شامل ہے اور اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہزادہ ہیری اپریل میں لندن میراتھن میں بھی شرکت کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ شاہی جوڑا اپنے شاہی خطابات کو برقرار رکھے گا لیکن انہیں استعمال نہیں کرے گا تاہم لفظ ”شاہی“ ( Royal)استعمال کرنے کے حوالے سے محل میں بات چیت جاری ہے اور اس کا اعلان شاہی جوڑے کی نئی فلاحی تنظیم کی لانچنگ کے موقع پر کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ شاہی جوڑا یکم اپریل سے بکنگھم پیلس میں برطانوی ملکہ کی مدد کے لیے اقدامات کا حصہ نہیں ہو گا اور ان کی نمائندگی یو کے فاﺅنڈیشن کے ذریعے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہزادہ ہیری کے میجر، لیفٹیننٹ کمانڈر اور سکوارڈرن لیڈر کے رینکس برقرار رہیں گے لیکن ان کی اعزازی فوجی پوزیشن موخر کر دی جائے گی اور 12ماہ کی مدت کے جائزہ کے دوران کوئی بھی یہ جگہ نہیں لے گا۔ شاہی جوڑے کی نئی فلاحی تنظیم کی دیگر تفصیلات رواں سال کے آخر تک جاری کی جائیں گی لیکن شاہی جوڑا دولت مشترکہ، نوجوانوں کو باختیار بنانے، ذہنی صحت اور دیگر فلاحی مقاصد کی حمایت جاری رکھے گا۔ انتظامات کے تحت ہیری شہزادہ رہیں گے اور ان کے اور ان کی اہلیہ کے ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس کے خطابات برقرار رہیں گے۔








