اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مخصوص دودھ، آٹا اور چاول پر مشتمل غذا بچوں کی جان بچانے کے لئے ضروری ہے، بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا معاملہ کابینہ اجلاس میں اٹھاﺅں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے والدین کی طرف سے مخصوص غذا کی درآمد پر پابندی …
بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا معاملہ کابینہ اجلاس میں اٹھاﺅں گا، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے والدین کی طرف سے مخصوص غذا کی درآمد پر پابندی کے خاتمے سے متعلق اپیل کا نوٹس لے لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مخصوص دودھ، آٹا اور چاول پر مشتمل غذا بچوں کی جان بچانے کے لئے ضروری ہے، بچوں کی زندگی بچانے والی غذا کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا معاملہ کابینہ اجلاس میں اٹھاﺅں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے والدین کی طرف سے مخصوص غذا کی درآمد پر پابندی کے خاتمے سے متعلق اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کا شکار بچوں کے والدین سے رابطہ کرکے معلومات حاصل کرلی ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ مخصوص دودھ، آٹا اور چاول پر مشتمل غذا بچوں کی جان بچانے کے لئے ضروری ہے، کابینہ اجلاس میں اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے خصوصی درخواست کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 56 بچے اس بیماری کا شکار ہیں، والدین کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے جان بچانے والی غذا کی فراہمی کا راستہ نکالنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص غذا نہ ملنے سے اب تک کئی بچے دم توڑ چکے ہیں۔ بچوں کے والدین سے جلد ملاقات کر کے مزید اقدامات بھی اٹھاوں گا، میٹابولزم ڈس آرڈر کے شکار بچوں کے والدین نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اس بیماری کے شکار بچوں کے لئے مخصوص غذا کی درآمد پر عائد پابندی ختم کی جائے، بیماری کے علاج کے لئے ملک بھر میں صرف 3 ڈاکٹرز ہیں، بچے ہسپتال میں داخل ہیں انہیں مخصوص غذا کی ضرورت ہے جو دستیاب نہیں۔








