کراچی سمیت ملک بھر میں پی ایس او کے پمپس پر پٹرول کی مسلسل فراہمی جاری ہے، کمپنی کے پاس فیول کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے، پاکستان سٹیٹ آئل کے ترجمان کا بیان

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں پی ایس او کے پمپس پر پٹرول کی مسلسل فراہمی جاری ہے، کمپنی کے پاس فیول کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے اور کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر تیل کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں ترجمان نے کہا …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں پی ایس او کے پمپس پر پٹرول کی مسلسل فراہمی جاری ہے، کمپنی کے پاس فیول کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے اور کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر تیل کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ کمپنی کے ذوالفقار آباد ٹرمینل سے پیٹرول کی مسلسل فراہمی جاری ہے اورصارفین کی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے۔ پی ایس او کی جانب سے اعلیٰ انتظامیہ حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے فیول سپلائی جاری رکھنے کے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پی ایس او انتظامیہ پی ایس او پمپس پر اپنے ڈیلرز اور سٹاف کی بھی شکر گزار ہے جو کہ شہریوں کی فیول کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کر رہے ہیں۔ شہریوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے، ملک میں فیول کی قلت نہیں ھے اور ہماری سپلائی لائن چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔ بحثیت قومی ادارہ، پی ایس او اپنی زمہ داری سے آگاہ ہے اور شہریوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔