اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتڈجان موولوف نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں سفیر نے معاون خصوصی کو ٹاپی پائپ لائن منصوبے میں ہونے والی پیشرفت اور اس کے ذریعے خطے اور پاکستان کو ہونے والے فوائد سے آگاہ کیا۔ تاپی پائپ لائن توانائی کی درآمد ، معاشرتی انفراسٹرکچر …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتڈجان موولوف نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں سفیر نے معاون خصوصی کو ٹاپی پائپ لائن منصوبے میں ہونے والی پیشرفت اور اس کے ذریعے خطے اور پاکستان کو ہونے والے فوائد سے آگاہ کیا۔ تاپی پائپ لائن توانائی کی درآمد ، معاشرتی انفراسٹرکچر پروگرام ، اور تمام شریک ممالک کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گی۔ معاون خصوصی ندیم بابر نے تاپی پائپ لائن میں ہونے والی پیشرفت کو سراہا اور اس منصوبے کے لئے موجودہ حکومت کے تعاون کا اعادہ کیا۔ معاون خصوصی نے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لئے تمام دیگر امور کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔








