ملک میں تعلیمی ادارے قائم کرنے کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے، وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی ادارے قائم کرنے کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے، آئندہ برسوں میں میڈیکل طلباءکو مزید لیپ ٹاپ دیں گے، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے گزشتہ تین سال کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ کو دوگنا کر دیا …

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی ادارے قائم کرنے کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے، آئندہ برسوں میں میڈیکل طلباءکو مزید لیپ ٹاپ دیں گے، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے گزشتہ تین سال کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی پمز میں میڈیکل طلباءمیں لیپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے یوتھ عدیل الرحمن، وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی پمز کے ڈاکٹر جاوید اکرم اور میڈیکل طلباءکی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آئندہ برسوں میں میڈیکل طلباءکو مزید لیپ ٹاپ فراہم کریں گے۔

Leave a Reply