اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوانے کا وعدہ پورا کرے ،وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا مشترکہ اجلاس سے خطاب

مظفر آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے آزاد جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں وکشمیرکونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا بنیادی حق ، حق خودارادیت دلوانے کا وعدہ پورا کرے ۔کشمیریوں کو رائے شماری کا حق ملنا چاہیے ۔ انہوں نے …

مظفر آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے آزاد جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں وکشمیرکونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا بنیادی حق ، حق خودارادیت دلوانے کا وعدہ پورا کرے ۔کشمیریوں کو رائے شماری کا حق ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی گی ۔ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھر پور انداز میں اجاگر کیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر واضح اور دو ٹوک موقف اپنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نہ نکالا گیا تو اسکے شعلے پورے جنوبی ایشیاءکو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں ۔ ہندوستان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کشمیریوں کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں ۔ وزیر امورکشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیرحل نہ ہونا اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

Leave a Reply