اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران شفاءانٹرنیشنل ہاسپٹلز لمیٹڈ (ایس ایچ ایف اے) کے بعد از ٹیکس منافع میں 352.99 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایس ایچ ایف اے کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے لئے کمپنی کو 607 ملین روپے کی خالص آمدن ہوئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال …
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران شفاءانٹرنیشنل ہاسپٹلز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 352.99 فیصد کا نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران شفاءانٹرنیشنل ہاسپٹلز لمیٹڈ (ایس ایچ ایف اے) کے بعد از ٹیکس منافع میں 352.99 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایس ایچ ایف اے کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے لئے کمپنی کو 607 ملین روپے کی خالص آمدن ہوئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے لئے کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن 134 ملین روپے رہی تھی ، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایس ایچ ایف اے کے بعد از ٹیکس منافع میں 473 ملین روپے یعنی353 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 2.45 روپے کے مقابلہ میں 9.94 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔








