گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے
گورنر خیبرپختونخوا کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
پشاور۔ 27 اگست (اے پی پی):گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان، بنوں اور خضدار میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف فورسز کے بلند عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت تمام دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی اور پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور ملک میں پائیدار امن قائم کرکے دم لیں گے۔








