اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں51.7 فیصد جبکہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 11 فیصد اور تیار ملبوسات کی برآمدات میںبھی 10.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں 51.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے …
باسمتی چاول کی برآمدات میں51.7، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 11 اور تیار ملبوسات کی برآمدات میں 10.8 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں51.7 فیصد جبکہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 11 فیصد اور تیار ملبوسات کی برآمدات میںبھی 10.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں 51.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات میں اس سے گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 67.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں اوسطاً 31 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اکتوبر 2018ءکے بعد تیار ملبوسات کی برآمدات میں مسلسل30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جبکہ جنوری 2020ءکے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں15 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 10.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 11 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ نٹ ویئرز کی برآمدات میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم سوتی کپڑے کی برآمدات میں 3.6 فیصد اور تولیہ کی برآمدات میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








