معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا”معاشرتی اصلاح میں علماءکرام کے کردار “سے متعلق تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیرا عظم معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کو ریاست کا مفاد سیاست سے کئی درجے زیادہ عزیز ہے، قومی بیانیہ میں جھوٹی خبریں ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچاتی ہیں اور معاشرے کی تباہی کا باعث بنتی ہیں، موجودہ دور ابلاغ کا ہے، جنگیں میڈیا کے محاذ پر لڑی جا رہی ہیں، …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیرا عظم معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کو ریاست کا مفاد سیاست سے کئی درجے زیادہ عزیز ہے، قومی بیانیہ میں جھوٹی خبریں ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچاتی ہیں اور معاشرے کی تباہی کا باعث بنتی ہیں، موجودہ دور ابلاغ کا ہے، جنگیں میڈیا کے محاذ پر لڑی جا رہی ہیں، سچ کو اجاگر کرنے کیلئے علماءکرام کو کردار اداکرنا چاہئے۔ وہ پیر کو معاشرتی اصلاح میں علماءکرام کے کردار سے متعلق تقریب سے خطاب کر رہی ت©ھیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے معاشرے تباہی کا شکار ہوتے ہیں، موجودہ دور ابلاغ کا ہے،جنگیں میڈیا کے محاذ پر لڑی جا رہی ہیں، پاکستان میں میڈیا صنعت میں تیزی سے اضافہ ہوا، کسی بھی صنعت میں منافع کمانا بری بات نہیں تاہم کچھ حدود قیود کا تعین ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاو¿سز نے آمدن کیلئے ریٹنگ کی بنیاد پر طریقہ کار وضع کیا ہوا ہے، میڈیا ہاو¿سز کی آمدن کا 85 فیصد حصہ پرائیویٹ اشتہارات سے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جھوٹی خبروں کے ذریعے سنسنی پھیلائی جاتی ہے، سچ کو اجاگر کرنے کیلئے علماءکرام کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو ریاست کا مفاد سیاست سے کئی درجے زیادہ عزیز ہے، ریاست کے مفادات قومی بیانیہ کے ساتھ جڑے ہیں، قومی بیانیہ میں جھوٹی خبریں ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماءعوام کی فکری تربیت کیلئے بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیں ریاست کو مضبوط کرنے کیلئے جھوٹی خبروں کا تدارک کرنا ہو گا۔