بھارت میں کورونا وائرس کے 2 کیس سامنے آگئے

نئی دہلی ۔ 2 مارچ (اے پی پی) بھارت میں کورونا وائرس کے 2 کیس سامنے آگئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس کا ایک کیس دارالحکومت نئی دہلی میں رپورٹ ہوا ہے۔ متاثرہ شخص اٹلی کا سفر کرکے آیا تھاجبکہ دوسرا کیس جنوبی ریاست تلنگانہ میں رپورٹ ہوا ہے۔ متاثرہ شخص دبئی سے آیا تھا۔ دونوں مریضوں کی سفری تفصیلات …

نئی دہلی ۔ 2 مارچ (اے پی پی) بھارت میں کورونا وائرس کے 2 کیس سامنے آگئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس کا ایک کیس دارالحکومت نئی دہلی میں رپورٹ ہوا ہے۔ متاثرہ شخص اٹلی کا سفر کرکے آیا تھاجبکہ دوسرا کیس جنوبی ریاست تلنگانہ میں رپورٹ ہوا ہے۔ متاثرہ شخص دبئی سے آیا تھا۔ دونوں مریضوں کی سفری تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق دونوں مریضوں کی حالت بہتر ہے اور ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔