آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلیمان بن عبدالعزیز السعود کی ملاقات

راولپنڈی ۔ 2 مارچ (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلیمان بن عبدالعزیز السعود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون، دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے، تربیتی تبادلہ پروگرام سمیت مجموعی علاقائی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر …

راولپنڈی ۔ 2 مارچ (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلیمان بن عبدالعزیز السعود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون، دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے، تربیتی تبادلہ پروگرام سمیت مجموعی علاقائی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے مابین خوشگوارتعلقات اور اخوت کے گہرے جذبے ایک عظیم تاریخ رکھتے ہیں جس کو پائیدار شراکت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ مہمان شخصیت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے دو طرفہ تربیتی تعاون پروگرام کے تحت سعودی رائل آرمڈ فورسز کی تربیت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ خالد بن سلیمان نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی سلامتی اور استحکام، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے پر مہمان شخصیت کا شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ خالد بن سلیمان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیادہا بن حامد، ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل (انجینئرنگ) طلال شامل ہیں۔ قبل ازیں سعودی وفد جی ایچ کیو پہنچا تو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

مزید خبریں