اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ سیکرٹریٹ کے ماہرین کی ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس سے ملک میں نوجوانوں کی ترقی سے متعلق حکومتی اقدامات سے متعلق مزید شعبوں میں شناخت میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات …
معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار کی وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات، یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس گروپ کے اجلاس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ سیکرٹریٹ کے ماہرین کی ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس سے ملک میں نوجوانوں کی ترقی سے متعلق حکومتی اقدامات سے متعلق مزید شعبوں میں شناخت میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر سے ملاقات کے دوران انہیں یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس گروپ کے لندن میں ہونے والے اجلاس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان 2013ءمیں یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں98ویں نمبر پر تھا جبکہ 2017ءمیں 154 ویں نمبر پر پہنچ گیا جس سے ماضی کی حکومتوں کی نوجوانوں کے امور سے متعلق عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کو بہت سراہا جا رہا ہے اور اس سے زمینی حقائق میں بہتری آئی ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے معاون خصوصی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں وزیراعظم کامیاب پروگرام کے تحت تمام اقدامات میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کے ماہرین کے دورہ پاکستان سے موجودہ حکومت کے نوجوانوں کیلئے کئے گئے اقدامات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔








