بیجنگ ۔ 3 مارچ (اے پی پی) امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لی جی اینگ سمیت چند افراد کی ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے گرفتاری بارے تشویش کا اظہار کیا۔ اس کے حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکہ نے انسانی حقوق اور آزادی کے بہانے ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی اور عدالتی آزادی سمیت …
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرے ، چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 3 مارچ (اے پی پی) امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لی جی اینگ سمیت چند افراد کی ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے گرفتاری بارے تشویش کا اظہار کیا۔ اس کے حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکہ نے انسانی حقوق اور آزادی کے بہانے ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی اور عدالتی آزادی سمیت ہانگ کانگ کے معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کی ہے چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے لہذا ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہانگ کانگ کے قانونی نظام اور عدالتی آزادی کا احترام کیا جائے ، ہانگ کانگ کے امور اور چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کو بند کیا جائے اور ہانگ کانگ کی خوشحالی و استحکام کے تحفظ کے لیے زیادہ کام کیا جائے۔








