اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں و کشمیر کیلئے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے سے ملاقات …
وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور سے جموں و کشمیر کیلئے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے کی ملاقات ، مقبوضہ کشمیر، ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور او آئی سی کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں و کشمیر کیلئے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر، ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور او آئی سی کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر امور کشمیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، او آئی سی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی ہمیشہ بھرپورحمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر مسلسل جارحیت کر رہا ہے، بھارت ایل او سی پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا نسلی اور معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپورنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے نے کہا کہ او آئی سی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، آزاد کشمیر کا دورہ کر کے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا جائزہ لیں گے۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔







