اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سیٹلائیٹ چینلز کو ایڈوائس کی ہے کہ وہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے غیر اخلاقی نعروں، پلے کارڈز، قابل اعتراض مواد اور مباحثے نشر کرنے سے اجتناب کرےں۔ پیمرا کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایڈوائس لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کئے …
سیٹلائیٹ چینلز خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے غیر اخلاقی نعروں، پلے کارڈز، قابل اعتراض مواد اور مباحثے نشر کرنے سے اجتناب کریں،پیمرا کی ایڈوائس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سیٹلائیٹ چینلز کو ایڈوائس کی ہے کہ وہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے غیر اخلاقی نعروں، پلے کارڈز، قابل اعتراض مواد اور مباحثے نشر کرنے سے اجتناب کرےں۔ پیمرا کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایڈوائس لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کئے گئے ہیں۔ پیمرا نے ایڈوائس میں کہا ہے کہ یہ بھی مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ سیٹلائیٹ ٹی وی عورت مارچ کے حوالے سے متنازعہ مواد نشر کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے پیمرا کو عام عوام اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے مختلف چینلز کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔ پیمرا نے سیٹلائیٹ ٹی وی چینلز کو ایڈوائس کی ہے کہ وہ پیمرا قوانین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پروگرامات نشر کریں۔ پیمرا نے تجویز دی ہے کہ وہ لائیو پروگرامات میں بھی ٹائم ڈیلے میکنزم کو اپنائیں۔







