اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) سائبر کرائم ایکٹ 2016ءسے متعلقہ رولز اور ایس او پی کی تشکیل کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ بین الوزارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف زاہد حامد کی زیر صدارت جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمن، وزیراعظم کے معاوں خصوصی خواجہ …
وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کی زیر صدارت سائبر کرائم ایکٹ 2016ءسے متعلقہ رولز اور ایس او پی کی تشکیل کیلئے بین الوزارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) سائبر کرائم ایکٹ 2016ءسے متعلقہ رولز اور ایس او پی کی تشکیل کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ بین الوزارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف زاہد حامد کی زیر صدارت جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمن، وزیراعظم کے معاوں خصوصی خواجہ ظہیر احمد، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی، سپیشل سیکرٹری داخلہ، اے ڈی جی ایف آئی اے، ممبران ٹیلی کام و لیگل، وزارت قانون و انصاف کے سینئر افسران، پی ٹی اے، نیکٹا، آئی بی اور آئی ایس آئی کے نمائندگان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی نے بین الوزارتی کمیٹی کے ٹی او آرز کے تحت ایکٹ برائے انسداد الیکٹرانک کرائم 2016ءکا تفصیلی جائزہ لیا۔








