پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات کنول شوذب کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس میں ہائی ٹیک کورسز کے نوجوانوں سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات کنول شوذب نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں تمام شعبوں میں کامیابی کی زبردست صلاحیت ہے اور حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلئے بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہے، موجودہ حکومت کا ہنرمند پروگرام ماضی کے تکنیکی اور پیشہ وارانہ پروگراموں سے مختلف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات کنول شوذب نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں تمام شعبوں میں کامیابی کی زبردست صلاحیت ہے اور حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلئے بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہے، موجودہ حکومت کا ہنرمند پروگرام ماضی کے تکنیکی اور پیشہ وارانہ پروگراموں سے مختلف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس میں ہائی ٹیک کورسز کے حوالے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو جدید دور کے مطابق ہائی ٹیک شعبوں میں مہارت دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم روایتی صلاحیتوں پر توجہ نہیں دے رہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ راحت والے علاقوں سے باہر آ جائیں اور ہر ممکن کوشش کریں، طلباءکو این آئی ای میں انٹرنیٹ آف ٹیکنالوجی ، سسٹم ڈویلپمنٹ اینڈ ایپلیکیشنز ایڈوانس الیکٹرانکس (ڈیزائن اور آپٹمائزیشن) اور سائبر سیکیورٹی میں سرٹیفکیٹ کے کورسز کئے جا رہے ہیں۔