جنیوا ۔ 17 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے وبائی مرض کو موجودہ دور کا صحت کا سب سے بڑا بحران قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب اس بیماری کی وجہ سے اب چین کے باہر مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد چین کی نسبت زیادہ ہو گئی ہے۔ چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اٹلی متاثر ہوا ہے۔ وہاں …
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو موجودہ دور کا صحت کا سب سے بڑا بحران قرار دیدیا

مزید خبریں
جنیوا ۔ 17 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے وبائی مرض کو موجودہ دور کا صحت کا سب سے بڑا بحران قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب اس بیماری کی وجہ سے اب چین کے باہر مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد چین کی نسبت زیادہ ہو گئی ہے۔ چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اٹلی متاثر ہوا ہے۔ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 350 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تقریبا 28 ہزار ہو گئی ہے۔ سپین میں بھی9 ہزار سے زائد کورونا کیسز منظر عام پر آ چکے ہیں۔ جرمنی میں 6 ہزار 7سو افراد میں اس انفیکشن کی موجودگی کی تصدیق ہو چْکی ہے۔ایشیا میں ایران کے بعد مختلف ممالک میں ایسے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔








