نادرا نے زائد المیعاد قومی شناختی کارڈز کی میعاد میں توسیع کر دی

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے زائد المیعاد ہونے والے قومی شناختی کارڈز کی میعاد میں توسیع کر دی۔ نادرا ہیڈ کوارٹرز سے منگل کو تمام علاقائی دفاتر کو ارسال کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے قومی شناختی کارڈز جن کی مدت یکم ستمبر 2019ءسے 30 جون 2020ءکے درمیان ختم ہو گئی یا ہو گی وہ یکم جولائی …

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے زائد المیعاد ہونے والے قومی شناختی کارڈز کی میعاد میں توسیع کر دی۔ نادرا ہیڈ کوارٹرز سے منگل کو تمام علاقائی دفاتر کو ارسال کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے قومی شناختی کارڈز جن کی مدت یکم ستمبر 2019ءسے 30 جون 2020ءکے درمیان ختم ہو گئی یا ہو گی وہ یکم جولائی 2020ءتک کارآمد تصور ہوں گے۔ مراسلہ میں علاقائی دفاتر کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شناختی کارڈز کی تجدید کیلئے آنے والے شہریوں اور دیگر تمام متعلقہ شراکت داروں کو اس حوالہ سے آگاہ کریں۔ چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کی طرف سے جاری کئے گئے ٹویٹ میں شہریوں سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ id.nadra.gov.pk پر موڈیفیکیشن کیسز کی آن لائن خدمات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔