خواجہ آصف کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں،سیدذوالفقار علی بخاری

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سیدذوالفقار علی بخاری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے الزامات بالکل بے بنیاد اور پروپیگنڈہ پر مبنی ہیں، میں نے یا پاکستان تحریک انصاف کے کسی اور رہنمانے تفتان بارڈر کے ذریعے کسی کو پاکستان آنے کی اجازت دینے کے عمل میں اپنا اثرورسوخ استعمال نہیں کیا۔ سیدذوالفقارعلی بخاری نے کہا کہ وفاقی …

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سیدذوالفقار علی بخاری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے الزامات بالکل بے بنیاد اور پروپیگنڈہ پر مبنی ہیں، میں نے یا پاکستان تحریک انصاف کے کسی اور رہنمانے تفتان بارڈر کے ذریعے کسی کو پاکستان آنے کی اجازت دینے کے عمل میں اپنا اثرورسوخ استعمال نہیں کیا۔ سیدذوالفقارعلی بخاری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کسی صوبائی ادارے کو اس معاملے میں متاثر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا ایک عالمی وباء ہے اور ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے مل کر اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں