اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ مشترکہ فوجی طاقت ہی آج کے دور کی اہم ضرورت ہے، پاک بحریہ سمندری حفاظتی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ وہ منگل کو پاکستان ایئر فورس ایئر وار کالج کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر …
پاک بحریہ سمندری حفاظتی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے ہمہ وقت تیار ہے، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی پاکستان ایئر فورس ایئر وار کالج کے دورہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ مشترکہ فوجی طاقت ہی آج کے دور کی اہم ضرورت ہے، پاک بحریہ سمندری حفاظتی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ وہ منگل کو پاکستان ایئر فورس ایئر وار کالج کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی ایئر فورس ایئر وار کالج پہنچے تو ایئر وائس مارشل ذوالفقار احمد، کمانڈنٹ ایئر وار کالج نے ان کا استقبال کیا۔ نیول چیف نے ایئر وار کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ملکی دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ا±بھرتے ہوئے رجحانات کا جائزہ لینا چاہئے اور موجودہ وقت کی مشکلات، درپیش پیچیدہ سکیورٹی ماحول سے نمٹنے کےلئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی جنگ میں کو ئی بھی قوت اکیلے کامیابی حاصل نہیں کر سکتی، لہٰذا مشترکہ فوجی طاقت ہی آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ سمندری حفاظتی چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ نیول چیف نے اپنے دورہ کے دوران ایئر وار کالج میں زیر تربیت غیر ملکی افسران سے بھی ملاقات کی۔ پی اے ایف ایئر وار کالج ایک اہم ادارہ ہے جہاں پاکستان کی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو اہم کمانڈ اور سٹاف ذمہ داریوں کےلئے تیار کیا جاتا ہے۔








