وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ،شرکاءکی سفارشات پر اہم فیصلے

لاہور۔17مارچ(اے پی پی ) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرے سے آگاہ ہیں، نمٹنے کیلئے انتظامی تیاریاں مکمل ہیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ کرونا وائرس کے معاملے پر مکمل ہم آہنگی ہے۔خوف و ہراس پیدا کرنے والے فیصلے نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق …

لاہور۔17مارچ(اے پی پی ) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرے سے آگاہ ہیں، نمٹنے کیلئے انتظامی تیاریاں مکمل ہیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ کرونا وائرس کے معاملے پر مکمل ہم آہنگی ہے۔خوف و ہراس پیدا کرنے والے فیصلے نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق کروناوائرس کے معاشی اثرات کا جائزہ لینے کے لئے وزیرخزانہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی جبکہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں سول سوسائٹی کے ارکان پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو کرونا وائرس سے نمٹنے کےلئے مقامی سطح پر اقدامات کرسکیں گی-وزیراعلیٰ نے اجلاس میں ماسک، حفاظتی کٹس اور سینی ٹائزرکی مقامی سطح پر تیاری کا جائزہ لینے کی ہدایت کی -اجلاس میں بتایا گیا کہ این ڈی ایم اے پنجاب کوایک ہفتے میں 10ہزار حفاظتی ملبوسات فراہم کرے گی-ایک ہزار حفاظتی کٹس پہنچ گئی، 5ہزار مزید کٹس جلد پہنچا دی جائیں گی- انہوںنے کہاکہ ہسپتالو ںمیں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت کے لئے تمام تر اقدامات کریں گے-ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس اور ماسک وغیرہ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دستیاب وسائل کو منطقی انداز میں استعمال کیاجائے-فیس ماسک کی صحت مند آدمی کو ضرورت نہیں ،طبی عملے کو فیس ماسک اور دیگر ضروریات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،انہوںنے کہاکہ ماسک وغیرہ کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوںسے سختی سے نمٹا جائے گا،راولپنڈی اورلاہور میں کارروائیوں کے دوران 90ہزار ماسک برآمد کئے گئے ہیں-اجلاس میں بتایاگیاکہ ملتان کی لیبر کالونی میں 3ہزار سے زائد مریضوں کے لئے قرنطینہ قائم ہوگا-تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کے کمروں کو آئسولیشن کےلئے استعمال کیاجائے گا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بس سٹینڈز پر دیگر صوبوں سے آنے والے مسافروں کی طبی چیکنگ کی جائے- مرکزی اور ضلعی سطح پرکرونا وائرس کے بارے میں آگاہی کےلئے ہیلپ لائن قائم کی جائے-کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور شرکاءنے سفارشات پیش کیں-صوبائی وزراءڈاکٹر یاسمین راشد، ہاشم جواں بخت، محمد اختر ملک، رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کمشنر آفس ملتان سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-

مزید خبریں