لاہور۔18 مارچ(اے پی پی )وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے آج سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال ملتان چونگی کادورہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے تمام ایم ایس حضرات کوہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کویقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مشتبہ افرادکیلئے آئیسولیشن وارڈزقائم کردیئے گئے ہیںاور سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کارکنان اوران کے اہل خانہ کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ …
سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مشتبہ افرادکیلئے آئیسولیشن وارڈزقائم کردیئے گئے ہیں، وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔18 مارچ(اے پی پی )وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے آج سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال ملتان چونگی کادورہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے تمام ایم ایس حضرات کوہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کویقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مشتبہ افرادکیلئے آئیسولیشن وارڈزقائم کردیئے گئے ہیںاور سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کارکنان اوران کے اہل خانہ کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کوروناوائرس کے مشتبہ افرادکیلئے بنائے گئے قرنطینہ سنٹر، لیب اورکارڈیک ایمرجنسی کادورہ بھی کیا، اس دوران ایم ایس سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال نے انہیں کورونا وائرس کے مشتبہ افرادکیلئے قائم کیے گئے قرنطینہ وارڈکی طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبہ کے بڑے اضلاع میں کارکنان کی سہولت کی خاطرمزید سوشل سکیورٹی ہسپتال تعمیرکیے جارہے ہیں، کسی بھی مشکل یا پریشانی میں مزدوروں کوتنہاء نہیں چھوڑیں گے۔اس مو قع پر سیکرٹری لیبرسارہ اسلم، کمشنرپیسی تنویراقبال اورایم ایس ہسپتال بھی موجودتھے۔








