کورونا وائرس اتنا مہلک نہیں جتنا اس کا خوف ہے، راجہ راشد حفیظ

لاہور۔18 مارچ(اے پی پی )پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ خوف اوردہشت سے زیادہ مہلک کوئی وائرس نہیں اس لیے عوام الناس کو کورونا وائرس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پنجاب حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں مقامی سماجی رہنمائوں پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں بنا رہی ہے جو کورونا وائرس سے بچائو …

لاہور۔18 مارچ(اے پی پی )پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ خوف اوردہشت سے زیادہ مہلک کوئی وائرس نہیں اس لیے عوام الناس کو کورونا وائرس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پنجاب حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں مقامی سماجی رہنمائوں پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں بنا رہی ہے جو کورونا وائرس سے بچائو ، اس کے خوف اور دہشت کو کم کرنے اور حفظان صحت کے حوالے سے عوامی شعور کی بیداری کیلئے کام کریں گی جبکہ ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر خصوصی ہیلپ لائنز بھی بنائی جا رہی ہیں جو عام شہریوں کی رہنمائی کیلئے فعال ہوںگی۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر سید پور روڈ میں مختلف عوامی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ خوف اور دہشت سے زیادہ مہلک کوئی بیماری یا وائرس نہیں ۔ کورونا وائرس اتنا مہلک نہیں جتنا اس کا خوف اور ڈر ہے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت دیگر صوبوں کی طرح وفاقی حکومت کے ساتھ مربوط روابط رکھے ہوئے ہے اور اپنی جانب سے بھی تمام وسائل بروئے کار لا کر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی پوری تیاری کر چکی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ پنجاب بھر میں ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہسپتال ، محکمہ صحت اور مقامی انتظامی مشینری پوری طرح الرٹ ہے اور ہر جگہ مطلوبہ سہولیات دستیاب کر دی گئی ہیں، اگر خدانخواستہ کوئی ہنگائی صورتحال پیش آئی تو اس سے نمٹنے کی پوری تیاری کر لی گئی ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر گز خوف زدہ نہ ہوں تاہم تمام تر تمام تر احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں ۔

مزید خبریں