معاون خصوصی امورعلی نواز اعوان سے جمعیت القریش کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امورعلی نواز اعوان نے بدھ کو جمعیت القریش کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ترجیحی بنیادوں پر اسلام آباد میں سلاٹر ہاؤسز کی تعمیر کیلئے کنسلٹنٹ ہائیر کرنے کی ہدایات کی ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ جلد ہی سلاٹر ہاؤسز کی تعمیر کے عمل کو شروع کردیا …

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امورعلی نواز اعوان نے بدھ کو جمعیت القریش کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ترجیحی بنیادوں پر اسلام آباد میں سلاٹر ہاؤسز کی تعمیر کیلئے کنسلٹنٹ ہائیر کرنے کی ہدایات کی ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ جلد ہی سلاٹر ہاؤسز کی تعمیر کے عمل کو شروع کردیا جائے گا، عوام تک سستا اور معیاری گوشت فراہم کرنے کے لئے اسلام آباد میں سیکٹر وائز منی میٹ مارکیٹس بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے ماسٹر پلان کے مطابق مختص شدہ پلاٹس پر میٹ مارکیٹس کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں