اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورت حال اورمقبوضہ وادی میں کوروانا وائرس کے پھیلاﺅ کے حوالے سے خبروں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی …
بھارتی لاک ڈاﺅن کے باعث صورتحال واضح نہیں،وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورت حال اورمقبوضہ وادی میں کوروانا وائرس کے پھیلاﺅ کے حوالے سے خبروں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور اس ضمن میں معلومات کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت نے5 اگست سے مقبوضہ وادی کا مکمل لاک ڈاﺅن کر رکھا ہے اور غیر جانبدار انسانی حقوق اور میڈیا اداروں کا مقبوضہ کشمیرمیںداخلہ بند ہے جس سے مقبوضہ کشمیر کے حالات سے متعلق تشویش میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بھار ت گذشتہ ستر سال سے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی مسلسل کوششیں کررہا ہے اور اُس کے گزشتہ سال کے قابل مذمت اقدامات اس امر کی نشاندہی کررہے ہیں کہ بھار ت مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کواقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اپنے مذموم مقاصدکے لیے نہتے کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے والے بھارتی ریاستی ادارے کورونا وائرس جیسی وباءکا شکار مقبوضہ کشمیر کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی سے انکار ی ہو سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ان حالات میں اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت اپنے وفود کو مقبوضہ کشمیر بھیجیں جو اس وباءکی نتیجے میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو صحت کی تسلی بخش سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوںکی تمام تر حالا ت میں حمایت جاری رکھیں گے اور ان کی صحت،انسانی حقوق کے تحفظ اور حق خودارادیت کے حصول کے حوالے سے دُنیا کے تمام فورمز پر آواز بلندکرتے رہیں گے۔







