اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) چین کے دو رروزہ دورہ کے اختتام پر صدر پاکستان، وزیرخارجہ، وزیر منصوبہ بندی اور وفد کے دیگر اراکین کے لیے گئے کرونا ٹیسٹ کے نمونے کلئیر قرار دیئے گئے۔ اس سلسلے میں چین نے باضابطہ طور پر وزارت خارجہ پاکستان کو مطلع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ …
چین کا دو رروزہ دورہ اختتام پذیر، صدر ، وزیرخارجہ، وزیر منصوبہ بندی اور وفد کے دیگر اراکین کے کورونا ٹیسٹ کے نمونے کلئیر قرار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) چین کے دو رروزہ دورہ کے اختتام پر صدر پاکستان، وزیرخارجہ، وزیر منصوبہ بندی اور وفد کے دیگر اراکین کے لیے گئے کرونا ٹیسٹ کے نمونے کلئیر قرار دیئے گئے۔ اس سلسلے میں چین نے باضابطہ طور پر وزارت خارجہ پاکستان کو مطلع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور دیگر اراکین وفد نے مورخہ 16/17 مارچ کو چین کا دورہ کیا تھا ۔ پاکستان میں چینی سفارتخانہ نے بدھ کو وزرات خارجہ امور کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین روانگی سے قبل بھی اراکین وفد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا اور کلیر آنے پر جہاز میں سوار کیا گیا اور دورہ ء چین سے واپسی پر دوبارہ خون کے نمونے اور سویب لئے گئے اور بعد از ٹیسٹ انہیں کلیر قرار دیا گیا ہے۔







