نیویارک ۔ 19 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے سوئٹرزلینڈ سے تعلق رکھنے والے رفاہ عامہ کے ماہر فلپ لزاریانی کو فلسطینی پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ایجنسی 'و این آر ڈبلیو اے'کا نیا کمشنر جنرل مقرر کیا ہے۔ انٹونیو گوٹرش نے رواں ماہ کے اوائل میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس …
فلپ لزاریانی اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے کمشنر جنرل مقرر

مزید خبریں
نیویارک ۔ 19 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے سوئٹرزلینڈ سے تعلق رکھنے والے رفاہ عامہ کے ماہر فلپ لزاریانی کو فلسطینی پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ایجنسی ‘و این آر ڈبلیو اے’کا نیا کمشنر جنرل مقرر کیا ہے۔ انٹونیو گوٹرش نے رواں ماہ کے اوائل میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی سربراہی کے لئے فلپ لزارینی کا نام پیش کیا تھا۔ ایجنسی کا صدر مقام غزہ کی پٹی اور عمان کے درمیان منقسم ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے بتایا کہ لزاریانی کی تقرری کا اعلان یو این آر ڈبلیو اے کے مشاورتی کمیشن سے اقوام متحدہ کے سربراہ کی مشاورت کے بعد کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ لزاریانی اقوام متحدہ ، ریڈ کراس اور نجی اداروں میں انسانی امداد کے شعبہ میں 30 سال سے زیادہ کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اس وقت وہ لبنان کے لئے امریکی انسانی ہمدردی شعبہ کے سربراہ ہیں۔ لزاریانی نے یو این آر ڈبلیو اے کے سابق کمشنر جنرل پیری کرہین بھوبل کی جگہ لی ہے جنہوں نے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر گزشتہ سال نومبر میں استعفیٰ دے دیا تھا ۔ ان کے عہدہ سنبھالنے تک قائم مقام چیف کرسچن سینڈرس خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2018 ء میں مغربی کنارے، غزہ کی پٹی ،اردن ، شام اور لبنان میں پناہ گزین 7 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کے فنڈ کے لئے امداد کو اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات سے مشروط کیا تھا ۔ 2017 ء میںیو این آر ڈبلیو اے کو امریکہ کی جانب سے 360 ملین ڈالر جبکہ 2018 ء میں صرف 60 ملین ڈالر رقم فراہم کی گئی ۔گزشتہ سال سے اب تک کوئی امداد جاری نہیں کی گئی جس کے باعث اقوام متحدہ کا یہ ذیلی ادارہ اس وقت مالی بحران سے دوچار ہے۔







