پولی کلینک ہسپتال کا قابل تلقید اقدام، ہسپتال کے اندر ہی فیس ماسک و سینی ٹائزر کی تیاری، روزانہ 15 سو ماسک تیار کرکے عملہ اور مریضوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں و ہسپتال عملہ کو کورونا سے محفوظ بنانے کا مثالی اقدام کیا ہے، ہسپتال کے اندر ہی فیس ماسک و سینی ٹائزر کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے، ماسک کی تیاری پر تین ٹیلرز ماسٹر کی ڈیوٹی لگا دی، تین شفٹوں میں روزانہ 15 سو ماسک تیار کرکے عملہ …

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں و ہسپتال عملہ کو کورونا سے محفوظ بنانے کا مثالی اقدام کیا ہے، ہسپتال کے اندر ہی فیس ماسک و سینی ٹائزر کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے، ماسک کی تیاری پر تین ٹیلرز ماسٹر کی ڈیوٹی لگا دی، تین شفٹوں میں روزانہ 15 سو ماسک تیار کرکے عملہ اور مریضوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ہسپتال کے فارمیسی کی انچارچ ڈاکٹر آمنہ کا کہنا ہے کہ فیس ماسک و سینی ٹائرز کے معاملے میں ہسپتال اب خودکفیل ہو چکے ہیں، اب ہمارا کسی پر کوئی انحصار نہیں ہے۔ ڈاکٹر آمنہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے عالمی ادارہ صحت کے معیار و فارمولا کے مطابق ہسپتال کے اندر سینی ٹائزر کی تیاری بھی شروع کر دی ہے، اب کہیں باہر سے سینی ٹائزر بھی منگوانے کی ضرورت نہیں رہی ۔ ہسپتال کے عملہ و مریضوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہیں جس کیلئے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔