اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں گوردوارہ میں دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے قابل نفرت حملوں کا کوئی سیاسی، مذہبی اور اخلاقی جواز نہیں۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گوردوارہ میں دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کرتا ہے …
کابل میں گوردوارہ میں دہشت گرد حملہ،اس قسم کے قابل نفرت حملوں کا کوئی سیاسی، مذہبی اور اخلاقی جواز نہیں،انہیں یکسر مسترد کرتے ہیں، تمام عبادت گاہوں کے تقدس کا ہر حال میں احترام کرنا چاہئے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں گوردوارہ میں دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے قابل نفرت حملوں کا کوئی سیاسی، مذہبی اور اخلاقی جواز نہیں۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گوردوارہ میں دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کرتا ہے جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور اور زخمی ہوئیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے قابل نفرت حملوں کا کوئی سیاسی، مذہبی اور اخلاقی جواز نہیں اور اسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے اس غیر انسانی عمل میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ پاکستان نے برادر ملک افغانستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ تمام عبادت گاہیں مقدس ہیں اور ان کے تقدس کا ہر حال میں احترام کرنا چاہئے۔









