اسلام آباد،راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب، مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ژ وب، مٹھی، پنجاب ، کشمیراور خیبر پختونخوا کے اضلاع میں تیز ہوائوں اور …

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب، مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ژ وب، مٹھی، پنجاب ، کشمیراور خیبر پختونخوا کے اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش خیبر پختونخواہ، کالام 20 ، دیر 15 ، میر کھانی 13 ، مالم جبہ، بنوں 11 ، پٹن 09 ، پاراچنار 08 ، چترال ، چراٹ، پشاور 5 ، سیدوشریف 3 ، کاکول ، بالاکوٹ 2 ، پنجاب: بہاولنگر 9 ، چکوال 5 ، جوہرآباد 3 ، اسلام آباد 8 ، سید پور ، منڈی بہاولدین ، فیصل آباد 1 ، راولپنڈی ، کشمیر راولاکوٹ 5 ، گڑھی دوپٹہ 2، سندھ : مٹھی3، بلوچستان اورژ وب میں 3 ملی بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔