اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں کوروناوائرس کی وباء کے تناظر میں بے سہارا اور نادار لوگوں کے لئے پناہ گاہوں میں کیے جانے والے خصوصی انتظامات پر گفتگو کی گئی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے …
وزیراعظم عمران خان سے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن کی ملاقات کوروناوائرس کی وباء کے تناظر میں بے سہارا اور نادار لوگوں کے لئے پناہ گاہوں میں خصوصی انتظامات پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں کوروناوائرس کی وباء کے تناظر میں بے سہارا اور نادار لوگوں کے لئے پناہ گاہوں میں کیے جانے والے خصوصی انتظامات پر گفتگو کی گئی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے سہارا لوگوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری اور ہماری اولین ترجیح ہے۔ مشکل حالات میں ہماری سوچ اور توجہ کا مرکز یہ بے سہارا افراد ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنے مشکل حالات ہوں گے، میری توجہ ان بے سہارا لوگوں کے لئے اتنی ہی رفتار سے بڑھے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پناہ گاہوں میں بے سہارا اور نادار افراد کے لئے کھانے پینے اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جائے اور مخیر حضرات کو اس کار خیر میں حصہ دار بنا کر پناہ گاہوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی بھرپورکوشش کی جائے انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کے نظم و نسق میں بہتری اور ان کی تعداد میں اضافہ اسی وقت پائیدار ہوگا جب مخیر حضرات اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔








