اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں زائرین سمیت 6589 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا جن میں سے 588 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 1912 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے واضح کیا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کے تناظر میں یہاں درست اعداد …
ملک بھر میں زائرین سمیت 6589 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ،جن میں سے 588 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 1912 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں زائرین سمیت 6589 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا جن میں سے 588 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 1912 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے واضح کیا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کے تناظر میں یہاں درست اعداد و شمار پیش کر رہا ہوں، ملک میں ایران سے آنے والے زائرین سمیت کل 6589 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا جن میں سے 2500 کے نتائج کو حتمی شکل دی گئی ہے ان میں سے 588 کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 24 فیصد بنتے ہیں جبکہ 1912 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 76 فیصد ہے۔








