اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا کی رفتار وہ نہیں جو دیگر ممالک میں ہے،اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 1235 ہے،5 اپریل تک فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے حفاظتی سامان زیادہ مقدار میں مہیا کر دیں گے جو اس وقت کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ جمعہ کو وزیر …
کورونا کی رفتار وہ نہیں جو دیگر ممالک میں ہے، اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 1235 ہے،5 اپریل تک فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے حفاظتی سامان زیادہ مقدار میں مہیا کر دیں گے جو اس وقت کی ضروریات کو پورا کرے گا، ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا کی رفتار وہ نہیں جو دیگر ممالک میں ہے،اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 1235 ہے،5 اپریل تک فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے حفاظتی سامان زیادہ مقدار میں مہیا کر دیں گے جو اس وقت کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں میڈیا پرسنز و اینکرز کو بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے 60 فیصد مریض 21 سال سے 50 سال کے درمیان ہیں،اسلئے پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال دوسرے ممالک سے مختلف ہے، اس کی وجہ شاید موسم کی وجہ سے وائرس کی ہیت میں تبدیلی ہے ہم ان تمام محرکات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ باوجود کم وسائل کے ہم نے کورونا کے پھیلائو روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی رفتار وہ نہیں جو دیگر ممالک میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اپریل تک فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز جن میں تمام ڈاکٹرز، پیرا یڈیکس اور نرسز شامل ہیںکے لئے حفاظتی سامان زیادہ مقدار میں مہیا کر دیں گے جو اس وقت کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم وقت میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کے لئے ایک تربیتی کورس کرائیں اس میں 5000 ہیلتھ پروفیشنلز کو ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ تربیتی کورس پانچ ہفتے کے لئے پورے پاکستان میں شروع کریں گے، یہ ان ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی ٹریننگ ہو گی جو ان مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائم سے پہلے احتیاطی تدابیر ہم نے اختیار کر لی تھیں باوجود کم وسائل کے ہمارا رخ درست سمت میں تھا اور یہی وجہ ہے کہ ہم بڑی حد تک وائرس کو پھیلنے سے روکنے میںکامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک میںضعیف العمر لوگ اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 1235 ہے۔








