متاثرہ علاقوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آنا اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن۔ 6 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں نئے کیسز میں کمی آنا اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز نیوز بریفنگ کے دوران نیویارک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کو اچھی علامت قرارد دیتے ہوئے امریکہ میں کورونا …

واشنگٹن۔ 6 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں نئے کیسز میں کمی آنا اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز نیوز بریفنگ کے دوران نیویارک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کو اچھی علامت قرارد دیتے ہوئے امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں ہونے سے خبردار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں امریکا میں یہ وبائی مرض اپنے عروج پر ہو گا یہی وجہ ہے کہ زیادہ ضرورت مند رہاستوں کو طبی عملہ اور میڈیکل سپلائیز جیسے ماسکس اور وینٹیلیٹرز بھیجے جائیں گے۔ امریکی صدر کے کورونا وائرس ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر ڈیبوراہ برکس نے کہا کہ اٹلی اور سپین میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز اور ہلاکتوں میں کمی سے ہمیں اپنے ملک کے مستقبل سے متعلق ایک امید نظر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ ہفتے کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کیسز کی شرح میں استحکام آئے گا۔